ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / فرات ڈیم کے وسیع حصے پر امریکی اور فرانسیسی فوج کا کنٹرول

فرات ڈیم کے وسیع حصے پر امریکی اور فرانسیسی فوج کا کنٹرول

Sat, 25 Mar 2017 18:43:54    S.O. News Service

پیرس،25مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا اور فرانس کی فوج نے شام کے شہر الرقہ کے قریب دریائے فرات پر بنے ’فرات ڈیم‘ کے بیشتر حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔امریکی اور فرانسیسی فورسز نے فرات ڈیم کے وسیع حصے پر اپنا کنٹرول مضبوط بنا لیا ہے۔ادھر سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اتحادی ممالک کی معاونت سے جمعہ کے روز فورسز نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے دریائے فرات پر بنے الطبقہ ڈیم کے بیشتر مقامات پر اپنا کنٹرول مضبوط کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کے بعض مقامات پر داعشی جنگجوؤں اور ڈیموکریٹک فورسز کے ارکان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔قبل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ امریکا نے سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی مدد کے لیے الطبقہ ڈیم کیقریب اپنے 100 فوجی فضاء سیاتارے ہیں جو دریائے فرات پر بنے ڈیم کو داعش سے چھڑانے میں امریکی حمایت یافتہ جنگجوؤں کی مدد کریں گے۔ کچھ امریکی فوجی پہلے ہی دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ شام میں دریائے فرات پرالطبقہ ڈیم چار کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ الرقہ میں داعش کے مرکز سے الطبقہ ڈیم مغرب کی سمت میں 40 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔
 


Share: